I was not sure before ordering. But when I received my order believe me guys the quality 10/10 same as original.
The suits I ordered to buy are very good in stuff and quality, but trouser cloth is very small of every suit I buy, that much short that I am unable to sew my full fledge trouse and need to buy more cloth.
السلام علیکم۔
میں نے آپ سے دو ڈریسز آرڈر کیے تھے، ایک بلیک اینڈ وائٹ ماریا بی کا اور ایک منٹ کلر کا ماریا بی ڈریس۔ منٹ کلر والا ڈریس مجھے بالکل پرفیکٹ ملا، اس کی ہر چیز بہت اچھی تھی، پیچز بھی مکمل تھے اور مجھے وہ بہت پسند آیا۔
لیکن بلیک اینڈ وائٹ والے ڈریس کے بارے میں مجھے ایک مسئلہ آیا ہے۔ آپ نے اپنی ویڈیو میں اس کے ساتھ کھڈی نیٹ کا دوپٹہ دکھایا تھا، جبکہ آپ نے میرے آرڈر میں اس کے ساتھ سلک کا دوپٹہ بھیجا ہے۔ یہ بات مجھے ٹیلر نے بتائی، پھر گھر آکر امی نے بھی کنفرم کیا۔
میں نے خاص طور پر یہ سوٹ صرف اس لیے آرڈر کیا تھا کیونکہ اس کے ساتھ کھڈی نیٹ کا دوپٹہ تھا۔ میں سلک کے دوپٹے آسانی سے کیری نہیں کر پاتی، اور سلک کا دوپٹہ اس سوٹ کے ساتھ اتنا اچھا بھی نہیں لگ رہا۔ عید پر میری ڈیوٹی بھی ہے اور میں نے یہی ڈریس پہننے کا پلان کیا ہوا تھا، لیکن اب میرے لیے مسئلہ بن گیا ہے۔
براہِ کرم یہ بتائیں کہ جب ویڈیو میں کھڈی نیٹ کا دوپٹہ دکھایا گیا تھا تو میرے ساتھ سلک کا دوپٹہ کیوں بھیجا گیا؟
